اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعہ کی صبح پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ کیا اورزیرِ تعمیر 104 اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کا منصوبہ کئی سالوں سے التوا کا شکار تھا۔کئی سالوں سے زیر التوا منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز اسپیکر سردار ایاز صادق کا …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ،زیرِ تعمیر فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعہ کی صبح پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ کیا اورزیرِ تعمیر 104 اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کا منصوبہ کئی سالوں سے التوا کا شکار تھا۔کئی سالوں سے زیر التوا منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز اسپیکر سردار ایاز صادق کا خصوصی اقدام ہے۔
سردار ایاز صادق نے اسپیکر کا منصب سنبھالنے کے بعد اس منصوبے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے فنڈ مختص کرنے کی درخواست کی جس پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اس منصوبے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے اضافی فیملی سویٹس اور سرونٹ کوارٹرز کیلئے فنڈز جاری کئے ۔پارلیمنٹ لاجز کی دورے کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ اضافی فیملی سوئٹس منصوبے میں تاخیر کے باعث اراکینِ پارلیمنٹ کو رہائش کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق کو سی ڈی اے کی جانب سے اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سی ڈی اے نے سپیکر قومی اسمبلی کو منصوبے کو جون 2026 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے یہ منصوبہ 2011 میں شروع ہوا اور 2013 میں مکمل ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پرمنصوبہ کئی برس تاخیر کا شکار رہا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے خصوصی ہدایات اور نگرانی سے منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔








