پاکستان میں پہلا نجی شعبہ ڈرون ٹیک ایکسپو، نسٹ میں جدید بغیر پائلٹ طیارے (یو اے ایس ) ٹیکنالوجی کی نمائش

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے پاکستان کے پہلے نجی شعبہ کے ایکسپو اوریو اے ایس اور کائونٹر یو اے ایس ٹیکنالوجی پر سیمینارکا انعقاد کیاگیا ۔یہ سیمینار وزارتِ دفاعی پیداوار اور ڈی ای پی او کے اشتراک سے 3 اور 4 دسمبر کو نسٹ کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔افتتاحی تقریب میں 50 سے زائد کمپنیوں …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے پاکستان کے پہلے نجی شعبہ کے ایکسپو اوریو اے ایس اور کائونٹر یو اے ایس ٹیکنالوجی پر سیمینارکا انعقاد کیاگیا ۔یہ سیمینار وزارتِ دفاعی پیداوار اور ڈی ای پی او کے اشتراک سے 3 اور 4 دسمبر کو نسٹ کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔افتتاحی تقریب میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی،سیمینارمیں بغیر پائلٹ طیارے (یو اے ایس) اور ٹیکنالوجیز و سسٹمز کی ڈیزائننگ، تیاری اور معاونت کے حوالے سے ملکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔سیمینار نے تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دیا،سیمینار نے سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔