گورنر خیبرپختونخوا کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری کا خیر مقدم

پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس …

پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری ایک تاریخی فیصلہ ہے جو ملکی سلامتی اور دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنیادیں فراہم کرے گا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ خدمات، قائدانہ صلاحیتیں اور ملک کے دفاع کے لیے ان کی غیر معمولی کاوشیں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے تقرری شدہ چیف آف ڈیفنس فورسز اپنی وژنری قیادت کے ذریعے قومی سلامتی کے تقاضوں پر مزید موثر طریقے سے پورا اتریں گے۔گورنر خیبرپختونخوا نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی جدید خطوط پر قیادت اور دفاعی حکمتِ عملی میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں ان کی قیادت میں پاک فضائیہ مزید مضبوط اور مستحکم انداز میں ملک کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔گورنر نے دونوں اعلیٰ عسکری قیادتوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بقا، امن اور دفاع میں ان کی ذمہ داریاں نہایت اہمیت کی حامل ہیں، اور پوری قوم ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔