کراچی۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی سب سے بڑی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نمائش 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایکسپو اور کانفرنس 2025 شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ تین روزہ ایونٹ کے دوران 27 ہزار سے زائد فارما انڈسٹری کے پروفیشنلز نے شرکت کی، جو اس نمائش کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ایونٹ میں 170 ملین ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے، جو پاکستان …
23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنس 2025 کامیابی سے اختتام پذیر ، 170 ملین ڈالر سے زائد کے معاہدے طے پائے

مزید خبریں
کراچی۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی سب سے بڑی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نمائش 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایکسپو اور کانفرنس 2025 شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ تین روزہ ایونٹ کے دوران 27 ہزار سے زائد فارما انڈسٹری کے پروفیشنلز نے شرکت کی، جو اس نمائش کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ایونٹ میں 170 ملین ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے، جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی فارما انڈسٹری اور کاروباری ماحول پر بین الاقوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ کامیابی حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے فعال کردار کی بدولت ممکن ہوئی۔
نمائش میں 10 ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہوئے۔چین، اٹلی، ترکیہ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین کی معروف کمپنیوں نے جدید ٹیکنالوجی، مشینری اور ادویات سازی کے حل پیش کیے۔خصوصی طور پر چین نے سب سے بڑا انٹرنیشنل پویلین قائم کرکے پاکستان کے ساتھ تعاون اور اپنی فارما انڈسٹری کی مضبوط موجودگی کا بھرپور اظہار کیا۔فارما ایشیا 2025 میں جدید فارما پروڈکشن مشینری ،خام مال اور فارما انگریڈینٹس ،عالمی معیار کے پیکجنگ سلوشنز،کوالٹی کنٹرول اور لیب ٹیکنالوجیزکو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔نمائش نے پاکستان کی فارما انڈسٹری میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، سکیل اپ، اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے مواقع پیدا کیے۔
فارما سیکٹر سے متعلق 10 بلین ڈالر برآمدات ٹارگٹ کے حصول کے لیے نمائش میں ہونے والے معاہدے انتہائی حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ پاکستان کی فارما انڈسٹری کے عالمی مارکیٹ میں قدم مزید مضبوط کرنے کا ثبوت ہے۔کانفرنس کے آخری روز ہونے والا اہم سیشن ڈریپ شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔سیشن میں ریگولیٹری فریم ورک، معیارات، جدت، اور عالمی فارما مارکیٹ کے رجحانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پما ) کے قائم مقام چیئرمین کامران ناصر نے اپنے خطاب میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اداروں کا تعاون فارما سیکٹر کی ترقی کا بنیادی محرک ہے۔
ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے نائب صدر فرحان انیس نے بھی فارما سیکٹر کی بھرپور شمولیت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کو پاکستانی فارما انڈسٹری کے لیے بڑا سنگ میل قرار دیا۔مقامی و غیر ملکی شرکاء نے اس بات کا اعتراف کیا ۔ایس آ ئی ایف سی کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث پاکستان میں عالمی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور فارما انڈسٹری بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہے۔23ویں فارما ایشیا نمائش کی ریکارڈ توڑ شرکت، عالمی دلچسپی، جدید ٹیکنالوجی کی نمائش اور نمایاں کاروباری معاہدے پاکستان کی فارما انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوئے، جو مستقبل میں فارما سیکٹر کی مضبوط عالمی موجودگی کی راہ ہموار کریں گے۔








