انسدادِ دہشت گردی عدالت ،جلا ئوگھیرائو کیسز کی سماعت، پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلائو گھیرائو کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں16 جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججز منظر علی گل اور ارشد جاوید نے مقدمات کی جمعہ کے روز سماعت کی۔ …

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلائو گھیرائو کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں16 جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججز منظر علی گل اور ارشد جاوید نے مقدمات کی جمعہ کے روز سماعت کی۔ عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر ملزمان پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ ا س دوران پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے وکلا سے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔