اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے محمود قادر خان کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اس حلقہ میں پولنگ 25 جنوری 2026 کو ہوگی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 دسمبر ،ریٹرننگ …
محمود قادر خان کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے محمود قادر خان کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اس حلقہ میں پولنگ 25 جنوری 2026 کو ہوگی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 دسمبر ،ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 دسمبر جبکہ ان پر اپیلٹ ٹربیونلز کی جانب سے فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 30 دسمبر جبکہ کاغذات نامزدگی 31 دسمبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ یکم جنوری 2026 کو ہوگی جبکہ پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔کمشن نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے جبکہ شاہد ندیم رانا کو ریٹرننگ آفیسر اورتیمور غثمان اور محمد جمعہ چمخان لغاری کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران تعینات کیا ہے۔








