قومی اسمبلی کا اجلاس 8دسمبر شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس 8دسمبر شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر پرسن نزہت صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ تلاوت کلام پاک ، نعت ،حدیث اور قومی ترانے کے بعد وقفہ سوالات کے آغاز پر اپوزیشن رکن صبغت اللہ کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی ۔ گنتی کے …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس 8دسمبر شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر پرسن نزہت صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ تلاوت کلام پاک ، نعت ،حدیث اور قومی ترانے کے بعد وقفہ سوالات کے آغاز پر اپوزیشن رکن صبغت اللہ کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی ۔ گنتی کے بعد مذکورہ تعداد مکمل نہ ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔اس وقفے کے بعد دوبارہ اجلاس کا آغاز ہوا اور گنتی کی گئی ۔ ایم این ایز کی لازمی تعداد مکمل نہ ہونے پر پینل آف چیئر پرسن نزہت صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 8 دسمبر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا ۔