وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری قومی سلامتی کے لیے تاریخی فیصلہ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان اور خطے کے لیے استحکام کی علامت ہیں،قومی قیادت کا یہ فیصلہ مضبوط دفاعی سوچ کا تسلسل ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری قومی سلامتی کے لیے تاریخی فیصلہ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان اور خطے کے لیے استحکام کی علامت ہیں،قومی قیادت کا یہ فیصلہ مضبوط دفاعی سوچ کا تسلسل ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم ازاد کشمیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دفاعی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا،فیلڈ مارشل نے ہر مرحلے پر پروفیشنلزم، بصیرت اور تدبر کی مثال قائم کی۔وزیراعظم ازاد کشمیر نے کہا کہ پوری قوم اپنی عسکری قیادت سے بلند توقعات رکھتی ہے،دفاع پاکستان مضبوط ہاتھوں میں،قوم مطمئن رہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری خطے میں امن اور استحکام کی نوید ہے۔فیصل ممتاز راٹھورنے کہا کہ فیلڈ مارشل کا کردار قومی وحدت کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات تاریخ میں سنہری باب کے طور پر لکھی جائیں گی۔