ملک کے کسی بھی صوبے کے ساتھ بجلی اور گیس کی فراہمی میں کوئی امتیاز نہیں برتا جا رہا ،وزیر برائے پارلیمانی امور

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی صوبے کے ساتھ بجلی اور گیس کی فراہمی میں کوئی امتیاز نہیں برتا جا رہا، اور نہ ہی ملک کے کسی ضلع میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سینیٹرز کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی صوبے کے ساتھ بجلی اور گیس کی فراہمی میں کوئی امتیاز نہیں برتا جا رہا، اور نہ ہی ملک کے کسی ضلع میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سینیٹرز کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ایک سے چھ گھنٹے تک کے بجلی تعطل صرف اُن اضلاع میں کیے جاتے ہیں جہاں بجلی چوری اور لائن لاسز مخصوص معیار کے مطابق پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو وسائل یکساں بنیادوں پر فراہم کیے جاتے ہیں اور کسی کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔وزیر نے بتایا کہ تیل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان۔ایران سرحد کھلی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ان کی تعلیم کے لیے دانش اسکولز اور کیڈٹ ولیجز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔مزید کہا کہ اگر افغانستان پاکستان کے ساتھ تجارت چاہتا ہے تو اسے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ دہشت گرد عناصر کی دراندازی روکنے کے لیے موثر اقدامات موجود ہوں۔