اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک انور تاج کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی ملک انور تاج کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نےان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکنِ قومی اسمبلی ملک انور تاج کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک انور تاج کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی ملک انور تاج کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نےان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ مرحوم کی وفات رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج کے خاندان کے لئے گہرا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے،والدین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا، غم کی اس گھڑی میں میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔









