اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریوں اور سری لنکن حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کے تناظر میں این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں ۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے روانہ کی گئی پاک آرمی کی مخصوص ٹیم متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے ۔جمعہ کو …
این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریوں کےمتاثرین کیلئے امدادی اقدامات جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریوں اور سری لنکن حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کے تناظر میں این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں ۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے روانہ کی گئی پاک آرمی کی مخصوص ٹیم متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے ۔جمعہ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیا ن کے مطابق دتوا طوفان کی تباہ کاریوں کا شکار ہونے والے متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ،طوفان کے باعث لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکالنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے پہاڑی علاقوں میں بھی پاک آرمی کی مخصوص ریسکیو ٹیم بھر پور کوشش کے ساتھ امدادی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے کمرشل پروازوں میں میسر خالی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے مزید سامان سری لنکا روانگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے نے امدادی کاروائیوں میں شامل ہونے والی ٹیم پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچائی تھی۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے200ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز بھی سری لنکا روانہ کیا ہے۔این ڈی ایم اے پاکستان اور دیگر ممالک میں آفات کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،پاکستان نیوی کے بحر ی جہاز اورہیلی کاپٹربھی سری لنکا میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔








