لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پانچ سالہ مدت کے لیے بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر مبارکباد دی ہے۔ جمعتہ المبارک کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تقرری فیلڈ مارشل کی دور اندیش قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل …
سارک چیمبر کے سابق صدر کی فیلڈ مارشل کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پانچ سالہ مدت کے لیے بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر مبارکباد دی ہے۔
جمعتہ المبارک کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تقرری فیلڈ مارشل کی دور اندیش قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم اور ان پر قوم کے بھر پور اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے اور ڈیفینس سروسز کے درمیان تعاون کو مزید مربوط اور مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فیلڈ مارشل کی کمان میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ اقتصادی بحالی اور علاقائی تجارتی انضمام کے لیے مضبوط قومی سلامتی ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تقرری زیادہ استحکام، سرمایہ کاری، برآمدات کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔








