نیوزی لینڈ کے سپرنٹر ایڈی اوسی نکتیہ نے آسٹریلیا کی نمائندگی اختیار کر لی

کینبرا۔5دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سپرنٹر ایڈی اوسی نکتیہ نے باضابطہ طور پر اپنی قومی وابستگی تبدیل کر کے آسٹریلیا کی نمائندگی اختیارکرلی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق نیوزی لینڈ کے 100 اور 200 میٹر ریکارڈ ہولڈر24 سالہ ایڈی اوسی نکتیہ نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے لیے بڑے مقابلوں میں میڈلز جیتنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں، جن میں 2028 لاس اینجلس اولمپکس بھی شامل ہیں۔ …

کینبرا۔5دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سپرنٹر ایڈی اوسی نکتیہ نے باضابطہ طور پر اپنی قومی وابستگی تبدیل کر کے آسٹریلیا کی نمائندگی اختیارکرلی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق نیوزی لینڈ کے 100 اور 200 میٹر ریکارڈ ہولڈر24 سالہ ایڈی اوسی نکتیہ نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے لیے بڑے مقابلوں میں میڈلز جیتنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں، جن میں 2028 لاس اینجلس اولمپکس بھی شامل ہیں۔

ایڈی او سی نکتیہ نے ایک بیان میں کہا کہ میرا مقصد آسٹریلیا کے ساتھ دونوں ریکارڈ توڑنا اور ریلے ٹیم کی مدد کرنا ہے تاکہ نہ صرف فائنلز تک پہنچیں بلکہ بڑے سٹیج پر میڈل بھی جیتیں۔سپرنٹر نے 2022 میں ورلڈ چیمپئن شپ میں 10.08 سیکنڈ کے وقت سے ریکارڈ قائم کیا، جو ان کے والد گس اوسی نکتیہ کے نام تھا، اور مئی میں 200 میٹر میں 20.24 سیکنڈ کے ریکارڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ کے ریکارڈ کو بھی شکست دی۔آسٹریلین ایتھلیٹکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ 10.08 سیکنڈ کے ریکارڈ والا کھلاڑی اب عالمی سطح پر آسٹریلیا کی نمائندگی کے لیے مکمل طور پر اہل ہو گیا ہے۔

ایڈی اوسی نکتیہ نے مزید کہاکہ میں اب 100 فیصد آسٹریلیا کے ساتھ ہوں اور تمام بڑے مقابلوں میں اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔قبل ازیں ٹوکیو اولمپکس کے لیے نیوزی لینڈ کی طرف سے منتخب نہ ہونے پر، انہوں نے مختصر طور پر امریکی فٹبال بھی کھیلا، اور 2023 میں ہاوائی یونیورسٹی کے لیے وائیڈ ریسیور بنے، تاہم بعد میں دوبارہ ٹریک پر واپسی کی اور USC کی نمائندگی شروع کی۔

 

مزید خبریں