نیویارک۔5دسمبر (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور خواتین کےسنگلز مقابلوں کی عالمی نمبر ٹو کوکو گف نے 2025 میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جو ان کا مسلسل تیسرا سال ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر کمائی میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکی ٹینس سٹار کوکو گف …
امریکی ٹینس سٹار کوکو گف مسلسل تیسرے سال دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون ایتھلیٹ قرار

مزید خبریں
نیویارک۔5دسمبر (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور خواتین کےسنگلز مقابلوں کی عالمی نمبر ٹو کوکو گف نے 2025 میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جو ان کا مسلسل تیسرا سال ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر کمائی میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
امریکی ٹینس سٹار کوکو گف سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئیں ہیں۔ فوربز کی "30 انڈر 30” فہرست میں شامل کی جانے والی 21 سالہ امریکی سٹار نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے، جن میں سے تقریباً 80 لاکھ ڈالر انعامی رقم اور باقی خطیر رقم سپانسرشپس سے حاصل ہوئی۔ ان کے بڑے برانڈز میں نیو بیلنس، مرسڈیز بینز، رولیکس، ہیڈ، بوس، بیکر ٹلی اور فینیٹکس شامل ہیں۔
بیلا روس کی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے رواں سال 30 ملین ڈالرز کمائے، آریانا سبالینکا کو 15 ملین ڈالرز پرائز منی جبکہ باقی معاہدوں سے ملے۔اسی طرح ومبلڈن چیمپئن آئیگا شویٹک نے 23.1 ملین ڈالرز کمائے، انہوں نے 10.1 ملین ڈالرز پرائز منی اور 13 ملین ڈالرز معاہدوں سے کمائے۔اب تک صرف 4 ویمن ایتھلیٹس سال میں 30 ملین ڈالرز کما چکی ہیں، جس میں کوکو گف ، آریانا سبالینکا، نائومی اوساکا اور سرینا ولیمز شامل ہیں۔
اسی طرح سب سے زیادہ کمانے والی 15 ایتھلیٹس میں 10 ٹینس پلئیرز شامل ہیں جبکہ 10 زیادہ کمانے والی ایتھلیٹس میں 7 ڈبلیو ٹی اے پلئیرز ہیں۔ فری سٹائل سکائیر ایلین گو نے 23 ملین ڈالرز کمائے۔واضح رہے کہ 2025 میں فہرست میں شامل کسی بھی خاتون ایتھلیٹ کی کمائی 1 کروڑ 1 لاکھ ڈالر سے کم نہیں تھی۔








