نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلیفون ، علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا اور علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا اور علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے ۔دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لئے بلاتعطل اور آزادانہ انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے قریبی رابطوں اور مربوط پیشرفت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔