ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کے لیے نوشہرہ آمد، مرحومہ کی مغفرت کےلئے دعا کی

پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ خصوصی طور پر نوشہرہ میں اختیار ولی خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ والدہ کا سایہ …

پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ خصوصی طور پر نوشہرہ میں اختیار ولی خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ والدہ کا سایہ اٹھ جانا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے، اس دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی کی جدائی اہلِ خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آمد نے ہمیں حوصلہ اور سہارا دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے لیے دعا بھی کی۔