اے پی ایچ سی رہنماسید فیض نقشبندی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر (اے پی ایچ سی-اے جے کے) کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسزکے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں فیض نقشبندی نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج مزید عزت، استحکام اور نئی …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر (اے پی ایچ سی-اے جے کے) کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسزکے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں فیض نقشبندی نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج مزید عزت، استحکام اور نئی قوت حاصل کریں گی۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی شاندار خدمات، دیانت داری، قومی خودمختاری کے لیے غیر متزلزل عہد اور ملک کے دفاع کے لیے پختہ لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔فیض نقشبندی نے زور دیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ان کی غیر معمولی قیادت کی صلاحیتوں کے اعتراف کی عکاسی کرتی ہے۔

مئی میں بھارت کے ساتھ تنازعہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جرأت مندانہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے فیض نقشبندی نے کہا کہ ان اقدامات نے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا بلکہ بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لیے بھی ایک ذریعہِ تحریک ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی توانائی، عزم اور قوت کے ساتھ آگے بڑھے گا اور مزید عظیم کامیابیوں کا راستہ ہموار کرے گا۔