گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہزارہ ڈویژن کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہزارہ ڈویژن کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے بیرسٹر شہیر عالم کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر جان عالم ، نائب صدر ذوہیب عالم اور عمر شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی …

پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہزارہ ڈویژن کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے بیرسٹر شہیر عالم کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر جان عالم ، نائب صدر ذوہیب عالم اور عمر شامل تھے۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کو آمد و رفت کی سہولیات کی فراہمی میں ٹرانسپورٹرز کا اہم کردار ہے۔ وفد نے انہیں ہزارہ ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں