پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے چھ رکنی وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر سید اظہر علی شاہ کررہے تھے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے سائیکلنگ کو ایک محفوظ، صحت مند اور دنیا بھر میں مقبول ترین اسپورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اس کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے چھ رکنی وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر سید اظہر علی شاہ کررہے تھے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے سائیکلنگ کو ایک محفوظ، صحت مند اور دنیا بھر میں مقبول ترین اسپورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اس کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
وفد نے گورنر کو پشاور اور خیبر پختونخوا بھر میں سائیکلسٹس کو درپیش مسائل، سہولیات کی کمی، محفوظ ٹریکس کی عدم دستیابی اور تربیتی نظام کو بہتر بنانے سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے پہلے گورنر خیبر پختونخوا سپورٹس ایوارڈ کے انعقاد پر فیصل کریم کنڈی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ اولمپکس میں سب سے زیادہ ایوارڈز سائیکلنگ کے مقابلوں میں دیے جاتے ہیں، اس لیے پاکستان میں اس کھیل کی سرپرستی اور جدید تقاضوں کے مطابق ترقی نہایت ضروری ہے۔








