اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ر جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوامیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ر جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوامیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی09، اسکردو، گوپس منفی05، قلات، دیر، بگروٹ اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








