صدرآصف علی زرداری کاڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہٴ الہندوستان سے وابستہ پانچ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہٴ الہندوستان سے وابستہ پانچ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم میں سیکیورٹی فورسز کا کردار قومی سلامتی کے لیے فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔