محسن نقوی کا ڈیرہ بگٹی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ بگٹی میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہفتہ کو وزارتِ داخلہ سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ بگٹی میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ہفتہ کو وزارتِ داخلہ سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے فورسز کے آپریشنز قابلِ تعریف ہیں اور امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔