قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عزمِ صمیم پر فخر کرتی ہے، سردار ایاز صادق

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ بگٹی میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عزمِ صمیم پر فخر کرتی ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ بگٹی میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عزمِ صمیم پر فخر کرتی ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں،قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عزمِ صمیم پر فخر کرتی ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کی ہر شکل اور ہر بیرونی سازش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں ملکی استحکام کی ضمانت ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ریاست اور قوم متحد ہو کر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں حصہ لینے والے جوانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ملک میں پائیدار امن کے قیام کا راستہ ہموار کر رہی ہیں،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔