پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی مہر ثبت ہے، مریم نواز

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ جھوٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے، ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں سنا دیا، پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی مہر ثبت ہے۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کئے ، پنجاب …

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ جھوٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے، ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں سنا دیا، پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی مہر ثبت ہے۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کئے ، پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی مہر ثبت ہے ،

محمد شہبازشریف نے پنجاب میں عوامی خدمت اور ترقی کی تاریخ رقم کی ، آپ کی بیٹی جسے سی ایم پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی جہاں پر آپ چھوڑ کر گئے تھے وہی سے کام شروع کردیا ، محمد شہبازشریف کی قیادت اور محنت کو لوگوں نے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا، نوازشریف اور شہبازشریف نے جو خدمت کی اس کا احساس ہے،اسی ورثے کو لے کر آگے بڑھ رہی ہوں ، لاہور میں پہلی میٹروبنی پھر راولپنڈی اور ملتان میں بنی،شہبازشریف کے کام کو جاری رکھتے ہوئے اس سال دو میٹروپراجیکٹ بنیں گے ، چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو منصوبے کا بھی آغاز ہوگا ، نوازشریف کی میراث آج بھی پنجاب میں جاری و ساری ہے ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کئے ، پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی مہر ثبت ہے ، لاہور میں پی آئی سی، چلڈرن ہسپتال، پی کے ایل آئی، میٹرو، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبوں پر نوازشریف اور شہبازشریف کا نام نظر آتا ہے، پی ایف ڈی اے کا وزٹ کیاتو کھنڈر بنا ہواتھا،اب اسے مکمل کیا، چند روز میں وزیراعظم کو افتتاح کی دعوت دیں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر مستحکم ہو رہی ہے ، ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ، 4سال پنجاب اور ملک میں غدر مچا کر تباہ کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ موازانہ نوازشریف، شہبازشریف کے کام کا ہوتا ہے،میں بھی ا ب اس لائن میں ہوں، مگر چوتھا نام نہیں ملتا، ایٹم بم سے موٹرویز تک، بنیان مرصوص سے محافظ حرمین شرفین تک، اندھیروں سے روشنی تک ہر جگہ مسلم لیگ (ن) ہی نظر آتی ہے، ڈی جی خان، میانوالی اور گجرات کے لوگ اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہے لیکن اپنے شہر کے مسائل حل نہ کرسکے، ڈی جی خان، میانوالی میں ترقی کی نشانیاں ڈھونڈنی پڑتی تھیں،پوراگجرات بارش کے پانی میں ڈوب جاتاتھا، میانوالی میں سڑکیں، اوور ہیڈ بریج، اور گرین بس پراجیکٹ شروع کیا، گجرات میں 30ارب روپے کی لاگت سے پورے شہر کا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں ، 12 سال کے پی کے پر ایک ہی پارٹی نے بلا شرکت غیر حکومت کی اور صوبہ اب آثار قدیمہ نظر آتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 23 نومبر کو ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں سنا دیا، خیبر پختونخوا کی عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیر آباد کہہ کر(ن) لیگ کو ووٹ دیا۔ خیبر پختونخوا کا ایک وزیراعلی صوبائی سرکاری مشینری کے ساتھ وفاق پرحملہ آور ہوتا رہا، وزیراعلی خیبر پختونخواا ڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے ۔ وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ کی بجائے ہسپتالو ں، سکولوں کے سا منے جا کر بیٹھیں ، میں وزیراعظم پاکستان اورعوام کے سامنے اپنی عوامی خدمت کا رپورٹ کارڈ پیش کرتی ہوں ۔ 8ماہ میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائدگھر بن رہے ہیں جن کے پاس پلاٹ نہیں انہیں 2ہزار پلاٹ دے رہے ہیں ، 180ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے ستھرا پنجاب کو فوربز نے دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ قرار دیا ،

پنجاب کے ہر گلی، ہر کوچے میں ستھرا پنجاب کے ہیروز 50 ہزار ٹن کوڑا اکٹھا کررہے ہیں ، ہر ضلع میں ستھرا پنجاب کی اپنی مشینری ہے کئی سے منگوانی نہیں پڑتی ، 38اضلاع میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 400ارب روپے کی لاگت سے سیوریج اور سینی ٹیشن سسٹم لا رہے ہیں ، ایک سال کے بعد پنجاب کے کسی ضلع میں دو، دو، تین، تین فٹ پانی جمع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 200ارب روپے کی لاگت سے 2600 ماڈ ل ویلج بنائیں گے۔ لاہور میں 6ہزار گلیاں بن چکی ہیں، 10ہزار مزید بن رہی ہیں ، شہبازشریف جو سڑکیں بنا کر گئے پھر دوبارہ نہیں بنیں، بس ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہی، 2سال میں 30ہزار کلو میٹر تک طویل سڑکیں تعمیر کر لیں گے ۔