اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہید میجر شبیر شریف کو انکی 54 ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے عظیم ہیرو شہید میجر شبیر شریف کی شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید میجر شبیر شریف کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے …
قوم اپنے عظیم ہیرو شہید میجر شبیر شریف کی شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھے گی،سردار ایاز صادق
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہید میجر شبیر شریف کو انکی 54 ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے عظیم ہیرو شہید میجر شبیر شریف کی شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید میجر شبیر شریف کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری پاکستان کی عسکری تاریخ کا سنہرا باب ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ستارۂ جُرات اور نشانِ حیدر شہید میجر شبیر شریف نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں دشمن کے متعدد حملے بہادری سے پسپا کیے،شہید میجر شبیر شریف نے 1965 اور 1971 کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہید میجر شبیر شریف کو بہادری کی عظیم داستان رقم کرنے پر 1965 کی جنگ میں ستارہ جرات سے نوازا گیا،1971 کی جنگ میں شہید میجر شبیر شریف کو پاکستان کے سب سے بڑے عسکری ایوارڈ نشان حیدر سے نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے عظیم ہیرو شہید میجر شبیر شریف کی شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے میجر شبیر شریف شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔









