اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے موسم کی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔اتوار کو ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھند میں حدِ نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں موٹروے عارضی طور پر بند کی جا سکتی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق …
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے موسم کی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے موسم کی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔اتوار کو ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھند میں حدِ نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں موٹروے عارضی طور پر بند کی جا سکتی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پریشانی سے بچنے کے لیے شہری صبح 10 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان سفر مکمل کریں،رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں،وائپرز درست حالت میں رکھیں۔ترجمان کے مطابق اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں،دھند میں ہائی بیم کا استعمال ہرگز نہ کریں، اس سے حدِ نگاہ مزید کم ہو جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق سفر شروع کرنے سے قبل روڈ اپڈیٹس کے لیے ہیلپ لائن 130 ،موٹروے پولیس سوشل میڈیا ہینڈلس @nhmp یا ریڈیو ایف ایم 95 سے رجوع کریں ۔ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس عوام کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے، آپ کا تحفظ ہمیں عزیز ہے۔








