آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، خانیوال، ساہیوال، لیہ ، کوٹ ادو، بہاولپور، ملتان اور گرد و نواح میں سموگ/ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ …

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، خانیوال، ساہیوال، لیہ ، کوٹ ادو، بہاولپور، ملتان اور گرد و نواح میں سموگ/ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سموگ/ ہلکی دھندچھائی رہی ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت8اور زیادہ سے زیادہ22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 24فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 325فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بر کی روڈ پر718، اے آر سی 249بیدیاں روڈ247 ، کنٹو نمنٹ271،عسکری ٹین228، سی ای آر پی آفس245، ڈی ایچ اے فیز فائیو184 اور علا مہ اقبال ٹا ئون میں202 ریکارڈ کیا گیا۔