راولپنڈی۔7دسمبر (اے پی پی):تھانہ چونترہ پولیس نے انڈے سپلائی کرنے والی وین پر گن پوائنٹ ڈکیتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے واردات کے دوران چھینی گئی 22 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے ڈکیتی کے وقت مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس سے وین کا ہیلپر زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے ٹیکنیکل اور …
تھانہ چونترہ پولیس کی کارروائی، انڈے سپلائی کرنے والی وین پر ڈکیتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔7دسمبر (اے پی پی):تھانہ چونترہ پولیس نے انڈے سپلائی کرنے والی وین پر گن پوائنٹ ڈکیتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے واردات کے دوران چھینی گئی 22 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے ڈکیتی کے وقت مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس سے وین کا ہیلپر زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے حراست میں لے لیا۔ ایس پی صدر انعم شیر نے بتایا کہ زیر حراست ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان تیار کر کے مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔








