ملک میں معاشی ترقی کیلئے کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے بزنس کمیونٹی کی تنظیم ففتھ پلر کے وفد نے عابد علی بٹ صدر پاکستان اکنامک موومنٹ ففتھ پلر کی سربراہی میں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کی معاشی بہتری اور معاشی پالیسیوں کے ریفارمز سے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی پالیسیاں بناتے وقت کاروباری برادری کے نمائندوں …

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے بزنس کمیونٹی کی تنظیم ففتھ پلر کے وفد نے عابد علی بٹ صدر پاکستان اکنامک موومنٹ ففتھ پلر کی سربراہی میں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کی معاشی بہتری اور معاشی پالیسیوں کے ریفارمز سے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی پالیسیاں بناتے وقت کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرنا بہت ضروری ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کاروباری برادری کے ملک کی معیشت میں مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری افراد کا مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کرنا لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی کے لیے کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ گورنر پنجاب نے وفد کی طرف سے بتائے گئے مسائل کو متعلقہ حلقوں تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ گورنر پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں ترقی اور استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے پرعزم ہیں۔موثر معاشی پالیسی کیلئے کاروباری طبقے کو براہِ راست فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے۔ایڈوائزری بورڈز اور پالیسی میکنگ فورمز میں تاجروں کے نمائندے مستقل بنیادوں پر شامل کیے جائیں۔ وفد میں ڈاکٹر اعجاز اے قریشی،ظفر محمود فانڈر سینئر نائب صدر لاہور چیمبر،سینئر صحافی ذوالفقار راحت، ڈاکٹر اعجاز اے قریشی، کاشف کھوکھر صدر قصور چیمبر، افشاں صباح سیکرٹری پاکستان اکنامک موومنٹ ففتھ پلر اور دیگر شامل تھے۔