کوئٹہ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے خلاف جاری فیصلہ کن مہم کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ملک، صوبے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، جو ریاست کی اولین …
قلات آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے خلاف جاری فیصلہ کن مہم کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ملک، صوبے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، جو ریاست کی اولین ترجیح ہے ۔
اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قلات آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست اپنی سرزمین پر کسی قسم کی تخریبی سرگرمی برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ہر ایک انچ سرزمین پر ریاست کی رٹ قائم ہے اور رہے گی جبکہ دہشت گردی پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام کی غیرمشروط حمایت جاری رہے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور عوام کا اطمینان برقرار رکھنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہر سطح پر بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔








