اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور تازہ ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور تمام سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) نے شرکت کی ۔اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ڈی …
ڈی آئی جی کی زیرصدارت اجلاس، غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور تازہ ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور تمام سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) نے شرکت کی ۔اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے سخت ہدایات جاری کیں کہ اسلام آباد بھر میں حفاظتی اقدامات کو تیز کیا جائے اور فعال پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی اور ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی نے تمام افسران کو مزید ہدایت کی کہ گھناؤنے جرائم میں ملوث سرگرم گروہوں بشمول کار اور موٹر سائیکل چوری کے ذمہ دار گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے گشت کو مضبوط بنانے، اہم مقامات پر چیکنگ کو بڑھانے اور سیکورٹی ڈیوٹی کو مزید بامقصد اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، شہریوں کی بروقت امداد کو یقینی بنایا جائے اور پولیس سروس کی فراہمی پر اعتماد بحال کیا جائے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام افسران وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح الرٹ اور متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔








