گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سینئر صحافی علمدار بلوچ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور۔ 07 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینئر صحافی علمدار بلوچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم علمدار بلوچ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہیں، والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔ گورنر نے مرحومہ کےلیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ …

پشاور۔ 07 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینئر صحافی علمدار بلوچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم علمدار بلوچ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہیں، والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔

گورنر نے مرحومہ کےلیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ دے۔