اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ کی بروقت اور کامیاب …
صدر آصف علی زرداری کا سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ کی بروقت اور کامیاب کارروائی نہ صرف منشیات اسمگلنگ جیسے سنگین مسئلے کے سدباب میں اہم قدم ہے بلکہ یہ غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ریاستی کوششوں کو مزید تقویت بھی دیتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ پاک بحریہ کا تعاون محفوظ سمندری ماحول کے لیے پاکستان کے سنجیدہ کردار کی عکاسی کرتا ہے ۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ریاست اور اس کے ادارے سمندری حدود میں ہر قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔








