لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایس او ایس کی سبکدوش ہونے والی صدر مسز ثریا انور کی ایس او ایس چلڈرن ویلجزپاکستان کے لئے 50 سالہ خدمات کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کی سبکدوش ہونے والی صدر مسز ثریا انور کو …
وزیر اعظم شہباز شریف کی مسز ثریا انور کی ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کیلئے 50 سالہ خدمات کی ستائش

مزید خبریں
لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایس او ایس کی سبکدوش ہونے والی صدر مسز ثریا انور کی ایس او ایس چلڈرن ویلجزپاکستان کے لئے 50 سالہ خدمات کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کی سبکدوش ہونے والی صدر مسز ثریا انور کو یتیم اور کمزور بچوں کے لیے پانچ دہائیوں تک رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مسزثریا انور کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی سربراہی میں ایس او ایس 65 پراجیکٹس کر چکی ہے، 2600 بچوں کی دیکھ بھال، 12,500 طلباء کو تعلیم پر سبسڈی اور ہر سال 1,200 نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مسز ثریا انور کے دیئے ہوئے اعتماد کی بنیاد پر 25,000 عطیہ دہندگان کی حمایت کو بطور ثبوت اجاگر کیا۔ وزیراعظم کا پیغام سابق گورنر شاہد حامد نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں پڑھ کر سنایا اور تمام شرکاء کی جانب سے اس کو سراہا گیا۔
حکومت نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسز ثریا انور آنے والے سالوں میں اس تنظیم کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کو ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔








