اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):نامور سائنس دان اور او آئی سی۔کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہمدرد شہید حکیم محمد سعید ہائی اچیومنٹ ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ۔ یہ دو سالہ ایوارڈجو 2018 میں قائم کیا گیا تھا، تعلیم، صحت، سماجی خدمت اور متعلقہ شعبوں میں نمایاں قومی خدمات انجام دینے والی …
نامور سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہمدرد شہید حکیم محمد سعید ہائی اچیومنٹ ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):نامور سائنس دان اور او آئی سی۔کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہمدرد شہید حکیم محمد سعید ہائی اچیومنٹ ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ۔ یہ دو سالہ ایوارڈجو 2018 میں قائم کیا گیا تھا، تعلیم، صحت، سماجی خدمت اور متعلقہ شعبوں میں نمایاں قومی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔کامسٹیک کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن سعدیہ راشد نے مشترکہ طور پر ڈاکٹر چوہدری کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری قدرتی مصنوعات کی کیمیا، ادویاتی پودوں کے علوم اور روایتی طب میں جدت کے شعبوں میں عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ہیں جنہیں او آئی سی خطے میں سائنسی تحقیق کے فروغ میں ان کے نمایاں کردار پر طویل عرصے سے سراہا جاتا ہے۔ان کی وسیع علمی خدمات، عالمی تحقیقی تعاون اور روایتی تکمیلی ادویات کے فروغ میں قیادت نے انہیں ترقی پذیر دنیا کے نمایاں سائنس دانوں میں شامل کر دیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز شخصیات نے ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی دہائیوں پر محیط خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے روایتی علاج کے علوم اور جدید سائنسی تحقیق کے مابین ایک مضبوط پل قائم کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کی کامیابیاں پاکستان کی بین الاقوامی سائنسی شناخت کو مسلسل بلند کر رہی ہیں۔یہ تازہ ترین اعزاز ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کی قومی و بین الاقوامی سطح پر طویل فہرست میں ایک اور اہم اضافہ ہے جو سائنس پر مبنی ترقی اور جدت کے فروغ میں ان کے نمایاں کردار کی توثیق کرتا ہے۔








