آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے علاج کےلئے 20 لاکھ روپے جاری کردیے

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کےلئے 20 لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق زخمی اے ایس آئی اسلام الحق کو طبی اخراجات کےلئے10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ زخمی کانسٹیبل بلال احمد کو طبی اخراجات کےلئے5 لاکھ روپے ، زخمی اے ایس آئی ریاست علی کو اڑھائی لاکھ روپے اور زخمی کانسٹیبل …

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کےلئے 20 لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق زخمی اے ایس آئی اسلام الحق کو طبی اخراجات کےلئے10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ زخمی کانسٹیبل بلال احمد کو طبی اخراجات کےلئے5 لاکھ روپے ، زخمی اے ایس آئی ریاست علی کو اڑھائی لاکھ روپے اور زخمی کانسٹیبل وحید شفیع کو اڑھائی لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی۔آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالجہ اولین ترجیح ہے ۔