کیربیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

کنگسٹن ۔ 26 اگست (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کپتان سنگاکارا نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جمیکا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے لیگ کے 23 ویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 …

کنگسٹن ۔ 26 اگست (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کپتان سنگاکارا نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جمیکا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے لیگ کے 23 ویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ کپتان شین واٹسن نے سات چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ سینٹوکی اور میتھورین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جمیکا نے ہدف سنگاکارا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سنگاکارا نے 45 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

Leave a Reply