ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہےں۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر کے ٹاپ10 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں فرخان زمان، فرخان محبوب، مہران جاوید، اسرار احمد، طیب اسلم، وقار …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہےں۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر کے ٹاپ10 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں فرخان زمان، فرخان محبوب، مہران جاوید، اسرار احمد، طیب اسلم، وقار محبوب، عماد فرید، شاہجہان اور دیگر شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ٹرائلز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر اور قمر زمان لے رہے ہیں اور ٹرائلز میں سے 5 باصلاحےت کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں منتحب شدہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

Leave a Reply