ماسکو ۔10دسمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکانات موجود نہیں ہیں۔یوکرینی نیوز ویب سائٹ اسٹرانا کے مطابق یوکرین صدر نے کہاکہ ہم حقیقت پسند ہیں، ہم واقعی نیٹو میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور یہ حق بجانب ہے لیکن ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ نہ امریکہ اور نہ ہی کچھ دیگر ممالک فی الحال …
نیٹو میں شمولیت کے امکانات موجود نہیں ہیں، یوکرین کا اعتراف
ماسکو ۔10دسمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکانات موجود نہیں ہیں۔یوکرینی نیوز ویب سائٹ اسٹرانا کے مطابق یوکرین صدر نے کہاکہ ہم حقیقت پسند ہیں، ہم واقعی نیٹو میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور یہ حق بجانب ہے لیکن ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ نہ امریکہ اور نہ ہی کچھ دیگر ممالک فی الحال یوکرین کو اس اتحاد میں دیکھتے ہیں۔ اور روس تو ظاہر ہے کہ کبھی ایسا نہیں چاہے گا۔زیلینسکی نے ملک میں انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی آمادگی بھی دہرائی۔ ان کے مطابق 60 سے 90 دن کے اندر انتخابات کی تیاری ممکن ہے۔ اس سے قبل یوکرین کے الیکشن کمیشن کے سربراہ اولیگ دیدینکو نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے بعد انتخابات کے انعقاد میں تین ماہ سے زیادہ وقت درکار ہوگا۔









