دمشق۔10دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشرع نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں سعودی ولی عہد اور شامی صدر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور شام میں امن و استحکام کے قیام اور اقتصادی بحالی کے لیے جاری کوششوں پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب …
سعودی ولی عہد اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، شام میں امن و استحکام اور اقتصادی بحالی کے لیے جاری کوششوں پر بات چیت
دمشق۔10دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشرع نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں سعودی ولی عہد اور شامی صدر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور شام میں امن و استحکام کے قیام اور اقتصادی بحالی کے لیے جاری کوششوں پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا اور متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔









