اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ …
ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑ دیا، وہاں انتشار، فتنہ اور فساد الارض نے جگہ بنا لی، عزت اور طاقت تقسیم اور نفرت سے نہیں بلکہ محنت، علم اور اتحاد سے حاصل ہوتی ہے۔ قومی سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی فرد یا گروہ جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، یہ اختیار صرف ریاست کے پاس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی نصرت سے کامیابی ملی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔
انہوں نے علماء و مشائخ پر زور دیا کہ وہ قوم کو متحد رکھیں، عوام کی سوچ میں وسعت پیدا کریں اور فرقہ واریت، نفرت اور انتشار کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں ملک بھر سے مذہبی و دینی شخصیات، سکالرز اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے دہشت گردی کے خاتمہ اورملکی سلامتی و اتحاد امت کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔








