اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکریٹری اور پی ٹی وی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ظہور احمد برلاس کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا …
عرفان صدیقی کا ظہور احمد برلاس کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکریٹری اور پی ٹی وی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ظہور احمد برلاس کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔








