آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آپریشن ردالفتنہ-3کےتحت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری، 9 سےزائد دہشت گرد جہنم واصل

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):آپریشن ردالفتنہ-3کےتحت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز کے زیارت،ہرنائی اورسوراب میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 9 سےزائد دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرزیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کےٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر اندازمیں نشانہ بنایا جس میں8دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا ۔ ضلع سوراب کےعلاقے حاجیکہ گائوں میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشت گردجہنم واصل ہوا ۔ سکیورٹی فورسزنےدشت کٹائی اورحاجیکہ کےدرمیان مؤثرناکہ بندی قائم کی اور دہشت گردں کی نقل وحرکت کاسراغ لگایا ۔ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے ایمونیشن، میگزین،دستی بم،واکی ٹاکی،موٹرسائیکل اوردیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمےاوردیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔








