گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پسنی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر وجاہت وحید کی نماز جنازہ میں شرکت کی
گورنر پنجاب کی پسنی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر وجاہت وحید کی نماز جنازہ میں شرکت

مزید خبریں
لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پسنی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر وجاہت وحید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے شہید ہونے والے میجر وجاہت وحید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میجر وجاہت نے وطن عزیز میں امن و امان کے قیام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ شہید میجر وجاہت سمیت تمام شہدا کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن عزیز کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید میجر وجاہت وحید کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ دہشت گرد ایسے دھماکے کرکے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج، سکیورٹی فورسز اور اپنے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ قوم کو میجر وجاہت وحید جیسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔سکیورٹی فورسز کے جوان دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرکے وطن عزیز میں امن قائم کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔







