قوم کو شہید میجر وجاہت وحید جیسے بہادر سپوت پر فخر ہے، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پسنی دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے پر میجر وجاہت وحید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پسنی دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے پر میجر وجاہت وحید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے قلات اور گوادر میں کامیاب آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو میجر وجاہت وحید جیسے بہادر سپوت پر فخر ہے۔

 

مزید خبریں