اعزازاحمد چوہدری کا ورجینیا میں پاکستان فیسٹول کے شرکاءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے تیز تراقتصادی بڑھوتری ممکن ہوسکی ہے ہے۔انہوں نے یہ بات ورجینیاء کے بل رن پارک میں 31ویں سالانہ پاکستان فیسٹول کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فیسٹول میں امریکا میں …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے تیز تراقتصادی بڑھوتری ممکن ہوسکی ہے ہے۔انہوں نے یہ بات ورجینیاء کے بل رن پارک میں 31ویں سالانہ پاکستان فیسٹول کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فیسٹول میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری اورحکومتی اقدامات کے نتیجے میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوا ہے، آج پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے بھرپورمواقع میسرہیں اورملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے۔

Leave a Reply