اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے 11 فیصد کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے اور ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکس کےدائرہ کومزید وسعت دینے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور …
وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے 11 فیصد کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے،ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکس کےدائرہ کومزید وسعت دینے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے 11 فیصد کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے اور ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکس کےدائرہ کومزید وسعت دینے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے ۔
وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے 11 فیصد کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے اور ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کسٹمز کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال سے کلیئرنس کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی پرایف بی آر حکام جبکہ سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف موثر کارروائی پر ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی ۔وزیراعظم نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کی کسٹمز کلیئرنس کے دورانیے کو مزید کم کیا جائے،حکومتی محصولات بڑھانے کے لیے معیشت کے تمام شعبوں میں ٹیکس انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نےایف بی آر کے ٹیکس چوروں اور غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف اقدامات میں صوبائی حکومتوں کو ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے اورسیلز ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم کو ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کی پیشرفت، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیاکہ ملک بھر میں تمباکو کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے متعدد فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں، حالیہ دنوں میں موثر کاروباری کے نتیجے میں غیر قانونی سگریٹس کی بڑی تعداد قبضے میں لی گئی ہے۔وزیراعظم کو ٹربیونلز اور مختلف اداروں میں ٹیکس کے زیر التواء مقدمات کی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی گئی ۔








