وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن کا مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اس سال مزید 50ہزار نوجوانوںکو انٹرن شپ دی جائے گی، پاکستانی معیشت مشکلات سے نکل چکی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔وہ پیر کو انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ پارٹنر شپ کو …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اس سال مزید 50ہزار نوجوانوںکو انٹرن شپ دی جائے گی، پاکستانی معیشت مشکلات سے نکل چکی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔وہ پیر کو انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ پارٹنر شپ کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور حل کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ووکیشنل سیکٹر میں نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع کی توسیع کے موضوع پر مقامی ہوٹل میںشروع ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب خطاب کررہے تھے۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں سری لنکا اور نیپال کے سفیروں سمیت بڑی تعداد میں سفارتکاروں، صنعتکاروں اور تربیّتی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔کانفرنس کا اہتمام نیوٹیک اور کولمبو پلان اسٹاف کالج کی شراکت سے ہوا جس میں دس سے زائد ممالک نے شرکت کی جن میں سری لنکا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن ،میانمار، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ اور تکنیکی تربیت کسی بھی ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے بنیادی لوازم کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ یہ وہ شاہراہ ہے جس پر چل کر ہم موجودہ صورتحال کو تبدیل کرسکتے ہیں اور قومی ترقی کے راستے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پاسکتے ہیں۔

Leave a Reply