سری لنکا اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ 31 اگست کو کھیلا جائیگا

98

کولمبو۔ 28 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 31 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں آئی لینڈرز کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ تیسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کو ٹیسٹ کی طرف ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کریگی۔