روہیت شرما کی سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار سنچری

کینڈی ۔ 28 اگست (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روہیت شرما نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست سنچری بنائی۔ کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں روہیت شرما نے 2 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کے کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے۔ واضح رہے کہ روہیت شرما کو ون ڈے میں دو ڈبل سنچریاں بنانے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔